قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف نے شدید تنقید کی زد میں آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو منافق کہہ دیا۔ گزشتہ دنوں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، گرین شرٹس 14 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 تک کینگروز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گے۔ دورہ آسٹریلیا کے خلاف قومی اسکواڈ میں ورلڈ کپ 2023 میں غیر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف شامل نہیں، اس ضمن میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ حارث رؤف اپنی مسلسل کرکٹ کھیلنے اور فٹنس کے پیش نظر دورہ آسٹریلیا کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ وہاب ریاض کی وضاحتوں کے باوجود اس معاملے پر ناقدین نے فاسٹ بولر کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں دورہ آسٹریلیا میں متوقع 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز سے گریز پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پرناقدین کی تنقید کے بعد حارث رؤف رؤف نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے ایسا کرنے والوں کو منافق قرار دے دیا۔ ایکس پراپنی پوسٹ میں فاسٹ بولرنے کہا کہ چند روز قبل ورلڈکپ میں غیرمتاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ مذاق بھی اڑایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اکثرماہرین چاہتے تھے کہ انہیں ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا جائے مگر اب اچانک وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ میں بغیر کسی جسمانی اور ذہنی تیاری کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں۔ حارث رؤف کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کا مطلب صرف 10 سے 12 اوورز روزانہ کرنا نہیں، آپ کو دن میں 90 اوورز تک میدان میں رہنا پڑتا ہے اور آسٹریلیا میں دسمبر کے دوران موسم انتہائی گرم ہوتا ہے۔ فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ میں پچھلے 6 ماہ سے بھاگ رہا ہوں اور میرا جسم یقینی طور پر ٹوٹ پھوٹ سے دوچار ہوگیا ہوگا، یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد ہماری 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ہوگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015