پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اگلے سال شیڈول تین ٹی20 میچوں کی سیریز کو پاکستان کی درخواست پر غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ کرک انفو کے مطابق آئندہ سال مئی کے اوائل میں دورہ یورپ کے دوران پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز شیڈول تھی۔ اس دورہ یورپ کے دوران پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف تین اور انگلینڈ کے خلاف چار ٹی20 مچیز کھیلنے ہیں۔ یہ تمام میچز آئندہ سال جون 2024 میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل کھیلے جائیں گے جو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس منیجر رولینڈ لیفیور نے کرک انفو کو تصدیق کی کہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے کیونکہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے خدشات کے سبب دورے کو غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز بورڈ سمجھ سکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کس مشکل میں ہے، کھیل کے مصروف شیڈول کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بھی اہمیت کا حامل ہے، ہم پی سی بی کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات کی قدر کرتے ہیں اور اس سیریز کا شیڈول ازسرنو مرتب ہونے کے منتظر ہیں۔ پی سی بی نے بھی تصدیق کی ہے کہ اگلے سال شیڈول ملتوی کردی گئی ہے اور وہ ایونٹ کے لیے متبادل ونڈو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان سے ٹی20 سیریز کا التوا نیدرلینڈز کے لیے بڑا دھچکا ہے جو پہلے ہی عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے لیکن انہیں کسی فل ممبر ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آج تک کوئی ٹی20 سیریز نہیں کھیلی گئی اور دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک دونوں میچز ورلڈ کپ میں ہی کھیلے گئے ہیں۔ پاکستان نے گزشتہ سال نیدرلینڈز کی تین ون ڈے میچوں کے لیے میزبانی کی تھی اور اس سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا لیکن اس سیریز کے دو میچز انتہائی دلچسپ ثابت ہوئے تھے اور پاکستان کی ٹیم ان میچز میں بمشکل 16 اور 9 رنز سے کامیاب ہو سکی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015