قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نسیم شاہ کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نہ کھیلنے کے بعد انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے اور اس حوالے سے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان 90 فیصد معاملات طے بھی پا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نسیم شاہ کی جگہ اعظم خان کو شامل کرنے کا خواہاں ہے جبکہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں محمد وسیم جونیئر کی بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کی امید ہے۔ واضح رہے اسی ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دی گئی جبکہ دوسری اور تیسری پک بالترتیب کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں آئی ہیں۔ پی ایس ایل کے ڈرافٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے اختتام کے فوری بعد عمل میں آئیں گے اور تمام فرنچائز مالکان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی تاریخیں حکومت کی مشاورت سے طے کی جائیں گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015