صہیب مقصود نے کون سا ایسا منفرد ریکارڈ بنا لیا جو آج تک کسی پاکستانی کرکٹر نہیں بنا سکے؟

نیشنل ٹی20 کپ کے میچ میں پاکستانی بلے باز صہیب مقصود ٹائم آؤٹ کا شکار ہونے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ ملتان ریجن اور آزاد جموں و کشمیر کے میچ میں ملتان ریجن کی نمائندگی کرنے والے صہیب مقصود کو کریز پر تاخیر سے پہنچنے پر ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ پی سی بی کے تحت نیشنل ٹی20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں جاری ہے جس میں 18 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس، ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اور نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے ہیں۔ قبل ازیں ورلڈکپ میچ کے دوران بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ میں لنکن بیٹر اینجلو میتھیوز کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اینجلو میتھیوز کے بعد صہیب مقصود ٹائم آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔