راشد لطیف نے عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لینا چاہیے، وہ پاکستان کے سب سے اچھے اسپنر ہیں، ان کی بیٹنگ سے بھی قومی ٹیم کو بہت مدد مل سکتی ہے۔ آئندہ سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈکپ کا ذکر کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہوگا تو اس میں عماد وسیم کا نہیں ملک کا نقصان ہے۔ راشد لطیف نے ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں چاہیے عماد وسیم کو واپس لے کر آئیں، سابق کپتان نے مشورہ دیا کہ اگر آل راؤنڈر کولیگز کھیلنا ہیں تو سینٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لیں لیکن پاکستان ٹیم کیلیے اپنے آپ کو دستیاب رکھیں۔ یاد رہے کہ عماد وسیم نے جمعے کو اچانک ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب اگلی مصروفیات پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں، آل راؤنڈر بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے تھے مگر ان کو نظر انداز کردیا گیا، میگا ایونٹ کے دوران انھوں نے ٹی وی چینل پر تبصروں کی صورت میں متبادل مصروفیت تلاش کرلی۔ سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے عماد نے لیگز میں شرکت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی مگر آل راؤنڈ صلاحیتوں کی وجہ سے کئی فرنچائزز خدمات حاصل کرنے کی خواہاں ہوتی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- خطے میں دہشتگردی کیخلاف سب سے اہم کردار پاکستان کا رہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ججز کے خط پر ازخود نوٹس: اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے، جسٹس اطہر من اللہ
- وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015