واٹس ایپ نے اکتوبر میں ایک فون میں 2 اکاؤنٹس استعمال کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اب یہ فیچر لگ بھگ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں صارفین ایک فون میں ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے تھے۔ مگر اب ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کو استعمال کرنا ممکن ہے۔ یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ہے جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ فون میں ڈوئل سم سپورٹ موجود ہو تاکہ 2 مختلف نمبروں کو 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز اوپن کرکے اپنے نام کے آگے بنے ڈراپ ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔ وہاں ایڈ اکاؤنٹ کے آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے اپنا دوسرا فون نمبر درج کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔ اس کے بعد ایس ایم ایس سے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ موصول ہوگا اور کوڈ کا اندراج کرنے کے بعد پروفائل نیم ٹائپ کرکے پروفائل فوٹو کو سلیکٹ کریں۔ اس طرح آپ کا دوسرا اکاؤنٹ بن جائے گا۔ آئی فون پر بھی لگ بھگ یہی طریقہ کار ہے مگر جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچر ڈوئل سم سپورٹ والے فون میں ہی کام کرتا ہے۔ ایپل کی جانب سے حالیہ برسوں میں ڈوئل سم سپورٹ بہت کم آئی فونز میں فراہم کی گئی ہے۔
اہم خبریں
Recent Posts
- انجیلو میتھیوز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
- ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان میں سوگ کا اعلان
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
- حکومت پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015