اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے گاڑی نہیں مانگی تھی۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی قاضی مصباح نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف شاملِ تفتیش ہو چکے، سوالنامہ مہیا کیا گیا تھا، 2019ء میں نیب ریفرنس بنایا گیا تھا، اس وقت نواز شریف انتہائی علیل تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا، ریکارڈ پر موجود ہے کہ نواز شریف نے گاڑی نہیں مانگی تھی، نواز شریف نے سوالنامے کا جواب داخل کردیا ہے۔ عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر نے بتادیا کہ نواز شریف کی جانب سے جواب جمع ہوگیا ہے، مزید کارروائی ہوگی، اس کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ جو ریفرنس تیار کیا اس میں نواز شریف کی گاڑی لکھی جس کی واپسی کا کوئی ریکارڈ نہیں، کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نواز شریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو۔ جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ کیا کریں گے اب اس پر؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی نواز شریف کا بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔ بعدازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015