الیکٹرانک ڈیوائسز، کیمرے، ٹی وی اور اسمارٹ موبائل فون بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی سونی کی جانب سے اپنے آنے والے ’ایکسپیریا‘ سیریز میں جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیمرے میں اہم فیچر دیے جانے کا امکان ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سونی اپنے موبائل فون ’ایکسپیریا ون سکس‘ اور سیریز کے دوسرے فونز کے کیمرے میں ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر پیش کرے گی۔ اس وقت سونی کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے ماڈیول کے ڈی ایس ایل آر کیمروں میں بھی ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر دیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین ہر تصویر یا ویڈیو میں اپنا خصوصی دستخط شامل کر سکیں گے۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ فیچر سے جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جب کہ اس طرح کوئی تصاویر یا ویڈیوز کو چوری بھی نہیں کر سکے گا۔ ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر اسمارٹ موبائل کے کیمروں کو ازخود شامل ہوگا، تاہم ممکنہ طور پر صارفین اپنی مرضی سے سگنیچر کو تبدیل کر سکیں گے۔ ممکنہ طور پر مذکورہ سگنیچر ہر نکالی گئی تصویر اور بنائی گئی ویڈیو پر ازخود آجائے گا۔ کمپنی کے مطابق موبائل فون کے کیمرے ٹیکنالوجی کے دیگر سیکیورٹی فیچرز کو بھی اپڈیٹ کیا جائے گا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سونی اپنے ’ایکسپیریا‘ سیریز کے نئے فون کب تک متعارف کرائے گی، تاہم ممکنہ طور پر انہیں آئندہ ماہ دسمبر کے وسط تک پیش کردیا جائے گا۔ سونی کے موبائل فونز کو ان کے کیمرا ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015