پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی شادی کی خبر گردش کررہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 23 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر کا اعزاز رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کی شادی کی خبر نے اُن کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میرون اور گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس دلہن جنت مرزا کو اپنے دولہے میاں کا ہاتھ تھامے اسٹیج پر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی جنت مرزا محبت بھری نظروں سے اپنے دولہے کو دیکھ رہی ہیں جبکہ تقریب میں موجود مہمان بھی دولہا دلہن کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو جنت مرزا کے مداح دنگ رہ گئے کیونکہ ٹک ٹاکر نے اپنی شادی کے حوالے سے کوئی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی تھی۔ وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے جنت مرزا کے سابق منگیتر عُمر بٹ کو بہتر قرار دیا جبکہ صارفین نے پوچھا کہ “کیا یہ واقعی جنت مرزا ہیں؟” کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ “ویڈیو میں نظر آنے والی دلہن جنت مرزا کی ٹک ٹاکر بہن علیشبہ انجم لگ رہی ہیں”۔ جنت مرزا کی شادی کی ویڈیو پر اُن کے مداح افسردہ بھی نظر آئے کیونکہ مداح جنت مرزا اور عُمر بٹ کی شادی کے خواہشمند تھے، تاہم بعد ازاں اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔ دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی دلہن جنت مرزا نہیں بلکہ کوئی اور ہے، دلہن کی ٹک ٹاک اسٹار سے حیرت انگیز مماثلت کی وجہ سے مداحوں نے اُنہیں جنت مرزا سمجھ لیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015