پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن میں سابق وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہوگئے۔ جبکہ عمرایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف نیازاللہ نیازی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان چیئرمین پی ٹی آئی جبکہ عمر ایوب مرکزی جنرل سیکرٹری ہونگے۔ نیازاللہ نیازی نے کہا کہ یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب کی صدرہوں گی، حلیم عادل شیخ تحریک انصاف سندھ کےصدر بن گئے۔ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا جبکہ منیر احمد بلوچستان کے صد رہوں گے۔ قبل ازیں 29 نومبر کو میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، عمران خان کے بغیرپارٹی کاکوئی تصورنہیں ہے لیکن الیکشن کمیشن کو موقع نہیں دیناچاہتے کہ ہم سے بلے کا نشان چھین لے۔ دو دسمبر کو انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے۔ واضح رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے 20 روز کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف نہیں کرائے، پی ٹی آئی الیکشن آئین کے تحت20روز کے اندر کرائے اور انٹراپارٹی الیکشن کی رپورٹ الیکشن کروانے کے7دن بعدجمع کرائی جائے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات مقررہ مدت میں نہ کروانے کی صورت میں پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے لئے نااہل ہوجائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015