قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ بیان کردی۔ قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم سے نجی ٹی وی کے پرگرام میں میزبان نے سوال کہ 55 ون ڈے انٹرنیشنل 66 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور جتنی کرکٹ کھیلی آپ نے ایمانداری سے کھیلی شائقین کرکٹ جاننا چاہتے تھے کہ 34 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ آپ کا اپنا تھا یا پھر کسی دباؤ میں آکر یہ فیصلہ کیا۔ عماد وسیم نے کہا کہ ’ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرا اپنا تھا، دماغی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ اس جگہ پر نہیں تھا جہاں ہونا چاہیے تھا، اگر دماغی طور پر اس جگہ پر ہوتا تو کبھی بھی ایسا نہیں کرتا۔‘ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر لیا ہے اور ذہنی سکون کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ میزبان نے پوچھا کہ ہوسکتا ہے کہ عماد وسیم آنے والے دنوں میں یوٹرن لیں اور ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیں؟ سابق کرکٹر نے کہا کہ زندگی میں کچھ بھی ممکن ہے ناممکن کچھ نہیں ہے لیکن میں نے فیصلہ یوٹرن لینے کے لیے نہیں کیا، میں نہیں جانتا کہ آگے کیا ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عماد وسیم نے ایکس پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ریٹائرمنٹ لینے کا یہ بالکل درست وقت ہے، پی سی بی اور تمام مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 121 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، اب میں انٹرنیشنل کیرئیر سے ہٹ کر اگلے مرحلے پر اپنی توجہ مرکوز کروں گا۔ عماد وسیم نے 55 ون ڈے اور 66 ٹی 20انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لکھا تھا کہ ’عماد وسیم پاکستان کرکٹ کے لیے آپ کی خدمات کے لیے شکریہ، مستقبل کی کوششوں کے لیے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔‘
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015