پاکستان کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا ممبر مقرر کرنے پر سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے تنقید کی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا ممبر مقرر کرنے پر سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کہتے ہیں ایک ایسے کھلاڑی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنا جو میچ فکسنگ کی وجہ سے جیل جا چکا ہے پاگل پن ہے۔ رمیز راجا نے کہا کہ جن کرکٹرز نے ملک کا نام بدنام کیا انہیں اپنی گروسری کی دکانیں کھولنی چاہیے، ان کھلاڑیوں کو موقع دینے سے پاکستان کرکٹ کا نقصان ہوگا۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے سابق پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کے طور پر تعینات کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ ممبران اسکلز کیمپ میں اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔ یاد رہے کہ سلمان بٹ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے تھے، انھیں اپنے دو ساتھی کرکٹرز محمد آصف اور محمد عامر کے ساتھ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سلمان بٹ کو لندن کی عدالت نے قید کی سزا بھی سنائی تھی اور وہ ڈھائی سال جیل میں رہے تھے، جبکہ اس کیس میں وہاب ریاض وہ چوتھے کرکٹر تھے جن سے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے پوچھ گچھ کی تھی مگر پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا تھا۔ 2015 میں تینوں کھلاڑیوں کی سزا مکمل ہوئی تھی، انہیں کرکٹ کی عالمی تنظیم (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ میں واپسی کی اجازت مل گئی تھی لیکن محمد عامر کے برعکس سلمان اور آصف کی دوبارہ قومی ٹیم میں واپسی نہیں ہو سکی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015