سوشل ویب سائٹ فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے کہا ہے کہ اس نے ہزاروں ایسے جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے جو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ امریکی افراد کے اکاؤنٹس ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے چین کے مختلف علاقوں سے چلائے جانے والے 4800 جعلی اکاؤنٹس کو بند کردیا۔ فیس بک انتظامیہ کے مطابق ڈیلیٹ کیے گئے تمام اکاؤنٹس کو چین سے چلایا جا رہا تھا لیکن وہ ایسا تاثر دے رہے تھے کہ وہ امریکی ہیں۔ ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس پر پروفائیل تصاویر سمیت دیگر تصاویر بھی جعلی تھیں، جن میں امریکیوں کو دکھایا گیا تھا۔ فیس بک کے مطابق مذکورہ تمام اکاؤنٹس امریکی سیاست اور خصوصی طور پر آئندہ سال کے انتخابات کے حوالے سے منتخب مواد شیئر کرکے لوگوں کی سوچ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ کمپنی نے بتایا کہ تمام اکاؤنٹس پر ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے والے امریکی شخصیات، اداروں اور میڈیا کے مواد کو شیئر کرکے امریکی سیاست پر تبصرے کیے جا رہے تھے۔ فیس بک کا کہنا تھا کہ مذکورہ اکاؤنٹس کو غلط معلومات پھیلانے اور آئندہ برس ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے ڈر کے پیش نظر ڈیلیٹ کیا گیا۔ خیال رہے کہ فیس بک پر ماضی میں امریکی انتخابات سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اور پلیٹ فارم پہلے بھی جعلی اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرتا رہا ہے۔ فیس بک کی طرح ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی امریکی انتخابات کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے اور جعلی اکاؤنٹس کو پروموٹ کرنے جیسے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کسی بھی ادارے کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے: بیرسٹر گوہر خان
- سعودی عرب جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری
- رمیز راجا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اوپننگ جوڑی بتا دی
- اے ٹی سی نے علی رضا عابدی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے: جسٹن ٹروڈو
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015