پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹ کے سلسلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی۔ پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، جیمی اوورٹن، ڈیوڈ ویلی اور ریس ٹوپلی پلاٹینئم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ بنگلادیش کے شکیب الحسن، ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور نیپال کے سندیپ لیمیچانے بھی اس میں شامل ہیں۔ اسی طرح جنوبی افریقہ کے ڈوائن پریٹوریس اور رسی وینڈرڈوسن بھی پلاٹینیم کیٹگری میں آگئے۔ سری لنکا کے انجیلو میتھیوز، کوشال مینڈس اور داسن شناکا بھی پلاٹینیم کیٹگری شامل ہیں۔ ڈرافٹ کےلیے افغانستان کے نوین الحق اور مجیب الرحمان بھی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں بنگلادیش کے تمیم اقبال، تسکین احمد اور مشفیق الرحیم شامل ہیں۔ نمیبیا کے ڈیوڈ ویسا اور افغانستان کے محمد نبی بھی ڈائمنڈ کیٹیگری میں کی فہرست میں موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، جنوبی افریقہ لونگی انگیڈی، ریزا ہینڈرکس، انگلینڈ کے جارڈن کوکس، اولی پوپ اور ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ گولڈ کیٹگیری میں افغانستان کے نجیب اللّٰہ زادران اور بنگلادیش کے نجم الحسین شنتو شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا آفیشل ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015