واٹس ایپ میں ایک دلچسپ اور بہترین ٹِرک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں اب صارفین اپنی تصاویر کو ڈیجیٹل اواتار میں تبدیل کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ اواتار کا فیچر دسمبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو اپنا اواتار بنانے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی بلکہ سیلفی کو ہی کارٹون ڈرائنگ میں بدلنا ممکن ہوگا۔ ابھی ڈیجیٹل اواتار کو خود بنانا پڑتا ہے، جیسے ملبوسات، جلد کی رنگت، شخصیت کا انداز اور دیگر چیزوں کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔ مگر اب جو اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے، اس کے تحت آپ کو بس ایک سیلفی اپ لوڈ کرنا ہوگی، جس کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے مکمل اواتار تیار کرکے آپ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد اگر دل کرے تو آپ لباس یا دیگر تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ جب کوئی فرد نیا اواتار بنائے گا تو کمپنی کی جانب سے نئی پرائیویسی پالیسی پڑھنے کا مشورہ بھی دیا جائے گا، تاکہ اسے معلوم ہوسکے کہ اس کی ذاتی تفصیلات کو کس حد تک کسی تصویر کو اواتار میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ نیا فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ واٹس ایپ کے مطابق ایک سال کے دوران ایک ارب سے زائد اواتار بنائے گئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 190 ملین پاؤنڈ کیس: اعظم خان سمیت 8 نام ای سی ایل سے خارج
- وزیر داخلہ طلبہ کے لیے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
- انگریزی روانی سے کیسے بولی جائے؟ گوگل نے مشکل آسان کر دی
- آڈیو لیکس کیس: جسٹس بابر ستار نے خود کو الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟ نام سامنے آگئے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015