آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے حوالے سے دلچسپ بیان دیدیا۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے گلین میکسویل نے کہا کہ جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے کیرئیر کیلئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) بہت اچھا رہا، میں جن لوگوں سے ملا اور جن کوچز کے تحت کھیلا وہ بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں نام تھے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ آپ مسلسل دو ماہ تک ڈی ویلیئرز، کوہلی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں، جس سے سیکھنے کو ملتا ہے۔ گلین میکسویل نے سال 2012 میں پہلی مرتبہ دہلی ڈیئر ڈیولز (کیپٹلز) کیلئے پہلا سیزن کھیلا تھا بعدازاں ممبئی انڈینز کا حصہ بنے۔ آل راؤنڈر گزشتہ تین سیزنز سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم کا حصہ ہیں، گزشتہ برس وہ 14.25 بھارتی کروڑ روپے میں نیلام ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے افتتاحی میچ میں میلبرن اسٹارز کی قیادت کریں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015