کینبرا میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ میں گرین کیپس کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کے پہلے روز 89.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنالیے۔ کینبرا میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم امام محض 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ عبداللہ شفیق 38 رنز بناسکے۔ کپتان شان مسعود نے بابراعظم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 92 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 13 اور سرفراز احمد 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پہلے روز کے کھیل اختتام سے محض 2 بال قبل فہیم اشرف 17 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 156 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے 3 جبکہ مارک اسکیڈی اور ٹوڈ مرفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015