انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کیلئے مین اور ویمن کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ نامزدگیوں میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور گلین میکسویل،جبکہ بھارت کے محمد شامی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کے لیے ویمنز کھلاڑیوں کیلئے پاکستان کی سعدیہ اقبال،بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر اور فرزانہ حق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے نامزدگیاں نومبر کے مہینے میں کارکردگی کی بنیاد پر کی گئیں۔






