پاکستانی کرکٹر فخر زمان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے لیے لاہور قلندرز کا ہی حصہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ فخر زمان لاہور قلندرز سے فخر پاکستان بنے ، اور یہ اب کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ قلندرز فیملی کا حصہ نہ ہوں ، وہ پی ایس ایل لاہور قلندرز کی جانب سے ہی کھیلیں گے۔ عاطف رانا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے پرجوش ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے سارا سال کام کرتے ہیں اور اب پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے آپشنز ہیں ، مضبوط ٹیم بنے گی ، دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز ا س مرتبہ بھی ٹف ٹائم دے گی۔ عاطف رانا نے کہا کہ بڑے نام تو پہلے بھی پی ایس ایل میں نہیں تھے ، وہ بڑے نام آئے جو کیرئیر کے اختتام پر تھے ، جن میں اے بی ڈویلئیرز ، برینڈن میکلم اور کرس گیل جیسے کھلاڑی شامل تھے، ہمارے اپنے بڑے نام ہیں اور ان کی وجہ سے پی ایس ایل بڑی ہے۔ سی ای او لاہور قلندرز کے مطابق شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، فخر زمان ، محمد رضوان اور بابر اعظم دنیا کے بڑے نام ہیں جو پی ایس ایل میں ایکشن میں ہوتے ہیں ، پی ایس ایل کو فینز کے درمیان میں ہونا چاہیے ، جو سب سے اہم ہے اور ہم پی ایس ایل کا پاکستان میں ہی ہونا اہم سمجھتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015