انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو باآسانی 83 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 کی جانب سے دیے گئے 304 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 48.4 اوورز میں 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نعمان شاہ کی 54 رنز کی اننگز بھی افغانستان کو کامیابی نہ دلوا سکی، وفی اللہ 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، داؤد زئی 32 رنز بنا کر شمائل حسین کا نشانہ بنے۔ پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور طیب عارف نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، خبیب خلیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل انڈر 19 ایشیا کپ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور گرین شرٹس نے 303 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے شمائل اور شاہ زیب نے اننگ شروع کی اور ٹیم کو سنچری پارٹنر شپ فراہم کی۔ 115 کے اسکور پر شمائل 75 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ گرین شرٹس کی جانب سے شاہ زیب (79) اور ریاض اللہ (73) نے نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم ٹیم پورے 50 اوورز نہ کھیل سکی اور 48 اوورز میں 303 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے بشیر احمد اور فریدون داؤد زئی نے تین، تین جب کہ خلیل اور نصیر خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اس سے پہلے دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں ہی فتح حاصل کی ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں نیپال اور دوسرے میچ میں روایتی حریف کو شکست دی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015