پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ تین میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ 16 دسمبر سے پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے، میزبان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ نائب کپتان ٹریوس ہیڈ ہوں گے۔ اب پاکستان نے بھی آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، عامر جمال اور خرم شہزاد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں ہے، سلمان علی آغا پارٹ ٹائم اسپنر کے فرائض انجام دیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015