اس میں کوئی شک نہیں کہ رونا ایک جذباتی عمل ہے، لیکن حال ہی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق انسان کے آنسو میں ایک ایسا مادہ ہوتا ہے جو دماغ کو کیمیائی سگنل دیتے ہیں جس کے نتیجے ؐمیں غصے اور جارحیت میں کمی آتی ہے۔ گارجین کی رپورٹ کے مطابق ویزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کی جانب سے کی گئی تحقیق امریکا کے سائنسی جریدے پی ایل او ایس بائیولوجی میں شائع ہوئی تھی، مصنفین نے تحقیق میں انکشاف کیا کہ خواتین کے آنسو مردوں کے غصے یا جارحیت میں 40 فیصد تک کمی لاتے ہیں۔ اس تحقیق کے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ تمام انسانی آنسووں کا ایک جیسا اثر ہوسکتا ہے۔ اسرائیل میں ویزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے نیورو بائیولوجی کے پروفیسر نوم سوبل نے کہا ہے کہ ’غصے یا جارحیت میں کمی ہمارے لیے حیران کن ہے،جو کچھ بھی آنسوؤں میں ہے وہ دراصل غصے کو کم کرتا ہے۔‘ پی ایچ ڈی کے طالب علم شانی ایگرون کی قیادت میں ایک ٹیم نے پہلے 25 مرد حضرات کو آنسوؤں یا saline کے مکسچر کو سونگھنے کا کہا گیا، ان مرد حضرات کو نہیں معلوم تھا کہ یہ کیا چیز ہے۔ یہ آنسو 6 خواتین کے تھے جنہیں اداس فلمیں دکھائی گئی تھیں، فلم دیکھنے کے دوران جب خواتین روئیں تو ان کے آنسو کو یکجا کرلیا گیا۔ ایگرون نے کہا کہ ’جب ہم نے ایسے لوگوں کی تلاش کی جو آنسو ڈونیٹ کر سکیں، تو ہمیں زیادہ تر خواتین ملیں، کیونکہ ان کے لیے رونا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پہلے کی تحقیق سے یہ ظاہر ہوا تھا کہ آنسو مردوں میں مردوں میں جارحیت بڑھانے والے ہارمونز ’ٹیسٹوسٹیرون‘ کی سطح میں کمی آتی ہے مگر اس وقت یہ نہیں دیکھا گیا تھا کہ آنسو رویوں پر کس حد تک اثرانداز ہوتے ہیں۔ حالیہ تحقیق میں ماہرین نے مردوں نے آنسو اور saline کا مکسچر سونگھنے کے بعد انہیں ایسی کمپیوٹر گیم کھیلنے کے لیے کہا گیا جس سے غصہ اور جارحانہ انداز بڑھتا ہے، مثال کے طور پر بدلہ لینا، پیسے جمع کرنا وغیرہ۔ گیم کھیلنے کے بعد مردوں کے جارحانہ رویے میں 43.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ ماہرین کو معلوم ہوا کہ جارحیت یا غصے میں اضافہ کرنے والے پریفرنٹل کورٹیکس اور انٹیرئیر انسول ہارمونز میں معمول سے زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ چھوٹے غصے کے ذریعے اپنے والدین کے غصے کو کم کرتے ہیں کیونکہ وہ بول نہیں سکتے اور بے بس ہوتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- نئی تحقیق میں کائنات سے متعلق حیران کن انکشاف
- ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست، میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک
- ایران کے ساتھ طے پانے والے مجوزہ معاہدے کے تحت تہران کو اہم اقتصادی اور سفارتی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، جے ڈی وینس
- ایران، امریکا مفاہمت کےلیے شہباز شریف اور عاصم منیر نے تاریخی کردار ادا کیا، برطانیہ
- اسرائیل کو لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا کرنا ہوگا، شہریوں کی اپنے گھروں کو واپسی ہونی چاہیے: محمد باقر قالیباف
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






