ایپل کمپنی کے آئی فونز دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے فونز ہیں جن کی خصوصیات اور منفرد پن کی وجہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے زیادہ تر لوگ یہ فون لینے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ آئی فون کی جتنی ڈیمانڈ ہے اسی کی چوری بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے اسی لیے اس کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف آپشنز شامل کیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود چور اس کا پاسکوڈ کھول کر آپ کے ضروری ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چور ‘ریکوری کی’ میں جا کر آپ کے پاسکوڈ کو تبدیل کردیتے ہیں اور ‘فائنڈ مائی فون’ کا آپشن بند کردیتے ہیں جس سے آپ کبھی بھی اپنے فون کو ڈھونڈ نہیں سکتے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ آئی فون کے کچھ صارفین نے شکایت کی ہےکہ فنانشل ایپس کے ذریعے ان کی بیک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ہیک ہوچکی ہیں۔ ایسے میں کیا کیا جائے کہ چوروں سے اپنے آئی فون کے ڈیٹا کو بچایا جاسکے؟ پاسکوڈ کی حفاظت کریںچوروں سے اپنے آئی فون کے ڈیٹا کو بچانے کیلئے پہلا اٹھایا جانے والا قدم اپنے پاسکوڈ کی حفاظت کرنا ہے۔ ایپل کمپنی کے ترجمان نے امریکی خبر رساں ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ صارفین کو چاہیے کہ جب وہ اپنے فون کو کھولیں تو فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی سے کھولیں کیونکہ ایسا کرنے سے لوگ آپ کے پاسکوڈ کو نہیں دیکھ سکیں گے اور فون کا ڈیٹا کچھ حد تک محفوظ رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین اگر پاسکوڈ لگانا چاہتے ہیں تو وہ لمبے اور مشکل ترین پاسکوڈ کا انتخاب کریں تاکہ آئی فون چوری ہونے کی صورت میں آسانی سے کھولا نہ جاسکے، اگر کسی صارف کو شک ہو کہ اس کے پاسکوڈ پر کسی کی نظر پڑ گئی ہے تو وہ فوراً ہی اپنا پاسکوڈ تبدیل کرلے۔ اسکرین ٹائم سیٹنگزاس طریقے سے اسکرین ٹائم لگا کر بھی اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، آپ اسکریٹ ٹائم سے تمام ایپس کو لاک کرسکتے ہیں۔ آئی فون کو روزانہ بیک اپ کریںصارفین اپنی ڈیوائس کو روزانہ کی بنیاد پر بیک اپ کرکے اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنا سکتے ہیں، آئی فون کا بیک اپ آئی کلاؤڈ اور آئی ٹونز سے بنایا جاسکتا ہے تاکہ ڈیوائس چوری ہونے کی صورت میں ڈیٹا کو ریکور کیا جاسکے جب کہ صارف بیک اپ کی مدد سے چوری ہونے والی ڈیوائس سے ڈیٹا بھی ختم کرسکتا ہے۔
اہم خبریں
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015