اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نووا نے اپنی مقبول سیریز نووا کے چار فونز متعارف کرادیے،جس میں سے دو فونو کو ڈوئل سیلفی کیمروں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی نے ہوواے نووا 12، نووا 12 لائٹ، نووا 12 پرو، نووا 12 الٹرا کو متعارف کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام فونز کے کیمروں کو جدید سینسرز اور فیچرز کے ساتھ اپگریڈ کردیا گیا۔ کمپنی نے نووا 12 اور نووا 12 لائٹ کو 7۔6 انچ اسکرین جب کہ سینگل سیلفی کیمروں کے ساتھ متعارف کرایا ہے، دونوں فونز میں 60 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرا دیے گئے ہیں۔ دونوں سستے فونز کو بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے دونوں فونز کی مین کیمرا 50 جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا ہے۔ دونوں فونز کو 8 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے، ان میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ نووا 12 اور نووا 12 لائٹ میں 4600 ایم ای ایچ کی بیٹری کو 66 واٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور ان کی قیمتیں پاکستانی ایک لاکھ روپے تک رکھی گئی ہیں۔ اسی طرح کمپنی نے نووا 12 پرو اور نووا 12 الٹرا کو بھی متعارف کرادیا لیکن مذکورہ دونوں فونز کے فرنٹ پر دو سیلفی کیمرے دیے گئے ہیں۔ ان فونز کو بھی 7۔6 انچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسرز سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ ان فونز کے فرنٹ پر 60 اور 8 میگا پکسل کے دو سیلفی کیمرے دیے گئے ہیں جب کہ بیک پر بھی دو دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ نووا 12 الٹرا اور نووا 12 پرو کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔ ان فونز کی بیٹری پر 4600 ایم اے ایچ رکھی گئی، تاہم ان میں قدرے طاقتور اور فاسٹ چارجر دیا گیا ہے جب کہ انہیں 12 اور 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموریز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اپنے چاروں فونز کو اپنے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس میں پیش کیا ہے۔ مذکورہ دونوں فونز کی قیمت پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے سے دو لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے، چاروں فونز کو ابتدائی طور پر صرف چین میں پیش کیا گیا ہے، تاہم انہیں جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015