موبائل کمپنی Vivo نے اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنا تازہ ترین ایڈیشن لانچ کیا ہے۔ نئے سیٹ کا نام V30 Lite ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کمپنی نے V سیریز کے موبائل فونز کے نام میں جفت عدد شامل کیا ہے۔ وی سیریز کے اب کے ماڈلز V25، V27 اور V29 کے نام طاق اعداد کے حامل تھے۔ نئے سیٹ کا ڈیزائن شاندارہونے کے علاوہ ڈسپلے بھی بہت اچھا ہے۔ 6,67 انچ کی اسکرین میں 120Hz، 1080p کا ڈسپلے ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ برائٹنیس 1,150 nits ہے۔ ویوو V30 Lite کی دیگر خصوصیات میں اِن ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر، IP54 ڈسٹ اینڈ واٹر ریزسٹننس، این ایف سی، اور فائیو جی سپورٹ شامل ہیں۔ اس اسمارٹ فون کی موٹائی 7.6 ملی میٹر اور وزن 190 گرام ہے۔ یہ سیٹ بلیک فاریسٹ اور روز گولڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس سیٹ کی ریم 12 جی بی کی ہے۔ انٹرنل اسٹوریج 256 جی بی ہے۔ اس میں اینڈرائیڈ 13 کی بنیاد پر کام کرنے والا FuntouchOS 13 نصب ہے۔ فوٹوگرافی کے شوقین افراد اس سیٹ کو ضرور سراہیں گے کیونکہ اسمیں 64 میگا پکسل کیمرا آپٹیکل امیج اسٹیبلائزر کے ساتھ نصب ہے۔ موبائل فون کا لینس 8 میگا پکسل چوڑا ہے۔ اور ڈیپتھ سینسر 2 میگا پکسل کا ہے۔ فرنٹ پر ہائی ریزولیوشن 50 میگا پکسل کیمرا ہے۔
اہم خبریں
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015