پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈی آرایس ٹیکنالوجی کا معاملہ آئی سی سی میٹنگ میں اٹھانے پر غور شروع کردیا۔ میلبرن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے امپائرز کے فیصلوں اور ٹیکنالوجی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا جبکہ محمد رضوان بھی متنازع آؤٹ کا شکار ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ میلبرن ٹیسٹ کے چوتھے روز تھرڈ امپائر کی جانب سے دیے گئے رضوان کے آؤٹ نے تنازع کھڑا کیا، گیند ان کے بلے پر لگی تھی اور نہ ہی گلوز پر رچرڈ النک ورتھ نے پھر بھی کیچ آؤٹ دے دیا۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں رضوان کی وکٹ سے میچ کا پانسہ پلٹا اور قومی ٹیم کو 79 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میچ کے اختتام پر رضوان سے پوچھا کہ کیا گیند گلفوز پر لگی تھی جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ گیند میرے دستانوں کے اسٹریپ نہیں لگی تھی بلکہ کہنی اور ہتھیلی کے بیچ لگی تھی۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بورڈ ذرائع نے محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے بات چیت کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے کو آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے ساتھ اس نکتے کو اٹھانے پر غور کررہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015