’سن آف بلیک برڈ‘ نامی دنیا کا تیز ترین طیارہ 2025 میں باقاعدہ پرواز شروع کر دے گا۔ یہ طیارہ 6437 کلو میٹر فی گھنٹے سے زائد کی رفتار پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایس آر-72 طیارہ امریکی ایئر فورس کی جانب سے اپنے فضائی صلاحیتوں اور آسمان پر حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے ایک مشن کا حصہ ہے جس کو ایرو اسپیس کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے تخلیق کیا ہے۔ انتہائی تیز، ہائپر سونک ہائی ایلٹیٹیوڈ جاسوس طیارے کے طور پر بنائے جانےو الے ایس آر-72 کو اب تک کا سب سے باکمال طیارہ تصور کیا جارہا ہے ۔ اس جہاز کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ ماضی کے کسی بھی طیارے کی نسبت زیادہ بہتر شرح سے ہائپر سونک ہتھیاروں کو چلا نے کے ساتھ ہائپر سونک رفتار پر پلک جھپکتے میں پہنچ سکے گا لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ اس رفتار پر زیادہ دیر تک پرواز کر سکے گا۔ اس سے قبل سب سے تیز ترین طیارہ ماک 6 ہے۔ ماک 6 طیارے 6598 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے اڑ سکتے ہیں اور ایس آر-72 مبینہ طور پر اس ہی ہندسے کے قریب رفتار کو ہدف بنا رہا ہے۔ ملٹری معاملات میں رفتار کا اہم کردار ہوتا ہے کیوں کہ اگر انہیں کسی جگہ پر انتہائی کم وقت میں پہنچنا ہو تو 6437 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس رفتار پر امریکا سے یورپ کا سفر فقط ڈیڑھ گھنٹے میں طے کیا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں
Recent Posts
- دفتر خارجہ کا عالمی برادری سے بھارتی قیادت کی اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ
- ژوب میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ، تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- سوناکشی سنہا کے بیان نے مداحوں میں ہلچل مچا دی
- دبئی پراپرٹی لیکس کا انکشاف، پاکستانی بھی 11 ارب ڈالر جائیداد کے مالک نکلے
- دودھ کے حوالے سے اہم خبر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015