قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے ہونے والی بحث پر اپنی رائے دیدی۔ گزشتہ روز بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں دونوں لیگز میں ٹیموں کے ساتھ منسلک رہا ہوں، آئی پی ایل کا کوئی موازنہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پی ایس ایل صرف پاکستان میں بہت بڑا برانڈ ہے لیکن آئی پی ایل کو دنیا بھر فالو کیا جاتا ہے‘‘۔ سوئنگ کے سلطان سے جب کراچی کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں سے کسی ایک ٹیم کو چننے کا کہا گیا تو وسیم اکرم نے دونوں ٹیموں کو چنا۔ دوسری جانب وسیم اکرم کے پاکستان سپر لیگ سے متعلق دئیے گئے بیان پر شائقین نالاں نظر آئے اور انہوں نے سابق کرکٹر پر تنقید کے نشتر بھی چلائے۔ قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلین ٹیم میں کس کی کوچنگ کو ترجیع دیں گے؟ جس پر سوئنگ کے سلطان نے حیران کن جواب دیا تھا کہ میں کینگروز کی کوچنگ کرنا چاہوں گا۔ واضح رہے کہ سابق کرکٹر اسوقت پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ میں معروف فرنچائز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015