چین کی اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے صارفین کے لیے اپنی پہلی الیکٹرک کار ’ شیاؤمی ایس یو سیون‘ متعارف کرادی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لی جون نے نئی کار کو ’سپر الیکٹرک موٹر‘ ٹیکنالوجی کا حامل قرار دیا جو کہ ٹیسلا کاروں اور پورشے کی ای وی ایس کاروں کے مقابلے میں زیادہ اسپیڈ فراہم کرنے کے قابل ہے۔ شیاؤمی کا ویژن ہے کہ وہ الیکٹرک کار کی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرے اور ٹاپ 5 کمپنیز میں شامل ہوجائے۔ تاہم یہ الیکٹرک کار ممکنہ طور پر کئی مہینوں بعد فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔ شیاؤمی کے چیف ایگزیکٹو لی جون نے کار کی نقاب کشائی کے موقع پر کہا کہ ’اگلے 15 سے 20 سالوں میں سخت محنت کرکے، ہم دنیا کے 5 کار ساز اداروں میں سے ایک بن جائیں گے۔‘ انھوں نے کا کہ بطور کمپنی ہم چین کی مجموعی آٹوموبائل انڈسٹری کو بلندی پر لے جانے کی کوشش کریں گے۔ ہمارے منصوبوں میں ’پورشے اور ٹیسلا سے موازنہ کرنے والی ایک ڈریم کار بنانا‘ شامل ہے۔ صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے ایس یو سیون کار میں زیاؤمی کے موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات کے لیے آپریٹنگ سسٹم بھی رکھا گیا ہے۔ شیاؤمی ایس یو سیون چلانے والوں کو کمپنی کے موبائل ایپس کے موجودہ پورٹ فولیو تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی حاصل ہوگی۔ شنگھائی میں قائم ایڈوائزری فرم آٹو موبیلیٹی کے سی ای او بل روسو نے کہا کہ شیاؤمی بہترین طور پر قائم کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ ہے جس میں لاکھوں ’می فینز‘ ہیں، یا اس کے اسمارٹ ڈیوائس ایکو سسٹم کے اراکین ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کمپنی کے پاس صارفین کو متوجہ کرنے کا اچھا موقع ہے کیونکہ یہ آٹوموبائل ایک اسمارٹ ڈیوائس بن جاتی ہے۔ مذکورہ کار دو ورژنز میں مارکیٹ میں آئے گی، پہلے ورژن میں سنگل چارج پر 668 کلومیٹرتک کی ڈرائیونگ رینج ہوگی جبکہ دوسرے ورژن میں 800 کلومیٹر تک کی رینج مہیا کی جائے گی۔ ٹیسلا کے ماڈل ایس کی رینج 650 کلومیٹر تک ہے۔ شیاؤمی ایس یو سیون کی قیمتوں کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ لی جون نے کہا کہ کار کی لاگت تھوڑی زیادہ ہوگی لیکن کار کی خصوصیات دیکھ کر ہر کوئی سوچے گا کہ یہ قیمت جائز ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015