آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ڈیوڈ وارنر نے پیر کو سڈنی میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا میرا فیصلہ اچھا ہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گا۔ البتہ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو 2025 کی آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب ہوسکتا ہوں۔ آسٹریلوی کرکٹر نے حال ہی میں بھارت میں آئی سی سی ورلڈکپ کی جیت کو اپنے ون ڈے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں، وہ سڈنی میں 3 جنوری کو پاکستان کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ ڈیوڈ وارنر کے ون ڈے کیریئر پر نظر ڈالیں تو 2009 میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے وارنر نے 161 ایک روزہ میچز میں 45.30 کی اوسط سے 6932 رنز بنائے جس میں 22 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ وارنر نے گزشتہ سال نومبر میں بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں آخری بار ون ڈے فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015