پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کرنے والے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے خود ڈسپلن توڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ میلبرن سے سڈنی جاتے ہوئے ائیر پورٹ پر فلائٹ مس کر گئے اور چند گھنٹے بعد وہ دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حفیظ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ سڈنی سفر کرنا تھا، حفیظ کی اہلیہ کی نشست بھی اسی فلائٹ میں بک تھی تاہم دونوں میلبرن ائیرپورٹ میں تاخیر سے جہاز تک پہنچے۔ائیر لائن کے عملے نے محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ کو جہاز پر سوار نہیں ہونے دیا اور تاخیر کی وجہ سےپاکستان ٹیم کے جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حفیظ اہلیہ کے ساتھ ائیرپورٹ پر تھے لیکن وہ ٹائم نہ دیکھ سکے، ائیر لائن عملے نے حفیظ اور اہلیہ کو جہاز پر بیٹھنے کی اجازت نہ دی، بعد ازاں محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے۔ حفیظ کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کر چکے ہیں تاہم ان کی جانب سے خود ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015