بھارت مں کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کراتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے بولر کی موت ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھرگون کے گاؤں میں 22 سالہ اندل سنگھ یادھو کو کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندل سنگھ میچ کے دوران بولنگ کرا رہا تھا کہ اچانک اسے بے چینی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ تاہم اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ مقامی اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جن ساتھیوں نے اندل سنگھ کو اسپتال پہنچایا، انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران اس نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی لیکن اسے نظر انداز کرکے وہ میچ کھیلنے لگ گیا تھا۔ اندل نے میچ میں اپنی ٹیم کے لیے 70 رنز کی اننگز بھی کھیلی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015