انسٹاگرام میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین دیگر افراد کی پروفائلز اسٹوری کے طور پر شیئر کر سکیں گے۔ ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کے ایک صارف نے اس نئے فیچر کی نشاندہی کی۔ اس صارف نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ جن پروفائلز کو اسٹوریز کے طور پر شیئر کیا جائے گا، وہ انسٹاگرام صارف کی پہلی 3 پوسٹس میں ڈسپلے ہوں گی۔ یہ فیچر اس وقت انسٹاگرام میں موجود ایڈ یور اسٹوری نامی فیچر کی طرح کام کرے گا اور صارفین اسٹوری میں شیئر کی جانے والی پروفائل کو فالو بھی کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر سے لوگ دوستوں کے ساتھ پسندیدہ کریٹیرز کی پروفائلز شیئر کرکے بتاسکیں گے کہ وہ کس طرح کا مواد میٹا کی زیرملکیت ایپ میں شیئر کرتے ہیں۔ ایکس صارف نے یہ بھی بتایا کہ اب لوگ انسٹاگرام پر ایک ویو پروفائل بٹن بھی دیکھ سکیں گے جس پر کلک کرکے وہ پروفائل کو شیئر کر سکیں گے۔ ابھی اس فیچر کی مزید تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر امکان یہی ہے کہ فوٹوز اور ویڈیوز کی طرح شیئر کی جانے والی پروفائلز بھی 24 گھنٹوں بعد خودکار طور پر غائب ہوجائیں گی۔ ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک صارفین کو متعارف کرایا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران انسٹاگرام نے متعدد نئے فیچرز کو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جاہے۔ مثال کے طور پر ریلز ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز کی تیاری اور دیگر کو متعارف کرایا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015