دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کے آغاز پر بھر پور جشن منایا گیا، مختلف ممالک میں لوگوں نے 2023 کو الوداع کہہ کر سال 2024 کا آغاز نیک تمناوں سے کیا۔ جس طرح دنیا بھر الگ الگ انداز سے نئے سال کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اسی طرح انٹرنیٹ کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل بھی ہر اہم موقع پر ڈوڈل جاری کرتا ہے اور نئے سال کا آغاز گوگل نے منفرد ڈوڈل سے کیا ہے۔ گوگل نے سال 2024 کے موقع پر ڈوڈل جاری کیا ہے جس میں گوگل کو رنگ برنگی ربنز سے سجایا گیا ہے اور گوگل کے حروف O کو گلوب کی شکل دی گئی ہے، گلوب کے اوپر ہی 2024 لکھا ہوا ہے۔ گوگل نے سال 2023 کے موقع پر ڈوڈل جاری کیا تھا جس میں گوگل نے روشنیوں پھل پھلجھڑیاں اور پٹاخے دکھائے تھے۔ خیال رہے کہ گوگل ہر سال کے آغاز پر منفرد ڈوڈل جاری کرکے سالِ نو کی خوشی مناتا ہے۔ سرچ انجن گوگل کی جانب سے سال 2001 میں سالِ نو کا پہلا ڈوڈل جاری کیا گیا تھا۔ گوگل نے ڈوڈل جاری کرنے کا آغاز 2 دہائیاں قبل ہی شروع کیا تھا جب کہ گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اسے دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن اور انٹرنیٹ کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔ یوٹیوب اور جی میل بھی گوگل کا ہی حصہ ہیں، علاوہ ازیں کئی دیگر انٹرنیٹ منصوبے بھی گوگل کا حصہ ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- دانتوں کو کب برش نہیں کرنا چاہیے؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں
- عامر، سلمان اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے
- آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا
- ڈی جی خان: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی
- کسی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے: چیئرمین پی ٹی آئی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015