چین میں دریافت ہونے والی ایک نئی ایگوانا (چھپکلی کی ایک قسم) کی نسل دریافت ہوئی ہے جس کا نام کیلوٹس (Calotes) ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے محققین نے کیلوٹس (Calotes) کو نئی نسل اس وقت قرار دیا جب انہوں نے محسوس کیا کہ 2009 سے 2022 تک مطالعات کے دوران جمع کیے گئے چھپکلیوں کے نمونے دراصل یہی چھپکلی کی نئی نوع ہے۔ محققین کی ٹیم کے ایک رکن یوانگ ہونگ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 2009 سے 2022 تک ہم نے جنوبی چین میں کئی فیلڈ سروے کیے اور کیلوٹس ورسیکلر نسل کی چھپکلیوں کے متعدد نمونے اکٹھے کیے۔ تاہم بعد میں ہم کو پتہ چلا کہ جنوبی چین اور شمالی ویتنام میں جن نمونوں کو ہم نے کیلوٹس ورسیکلر سمجھا تھا وہ دراصل ایک نئی نسل ہے۔ یوانگ ہونگ نے اس چھپکلی کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیلوٹس تقریباً 3 انچ لمبی ہے اور یہ جنوبی چین اور شمالی ویتنام میں ٹراپیکل جنگلات میں پائی جاتی ہے۔ مزید برآں یہ جنگل کے کنارے پر سرگرم رہتی ہے اور جب اسے خطرہ ہوتا ہے تو یہ جھاڑیوں میں گھس جاتی ہے یا چھپنے کے لیے درختوں کے تنوں پر چڑھ جاتی ہے۔ جبکہ رات کے وقت یہ جھاڑیوں کی شاخوں پر لیٹ کر سوتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015