نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی چہرے کے تاثرات سے جذبات کو پہچاننے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ حالیہ دریافت سائیکو تھراپی کے شعبے میں مزید ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف بیسل میں سینٹر فار سائنٹیفک کمپیوٹنگ کے سائنسدانوں کی ٹیم نے AI کی ایک ذیلی ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل نیورل نیٹ ورک کو 30,000 سے زیادہ چہرے کی تصاویر کی تربیت دی تاکہ وہ 6 بنیادی جذبات کا پتہ لگا سکے جیسے کہ خوشی، تعجب، غصہ، نفرت، اداسی، اور خوف۔ اس کے بعد محققین نے اے آئی ماڈل کو ماہرین نفسیات کے عمومی تھراپی سیشنز کی 950 گھنٹے سے زائد کی ویڈیوز کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کیا جس میں دوہری شخصییت کے مرض میں مبتلا 23 افراد کو دکھایا گیا تھا۔ اے آئی ماڈل سے برآمد شدہ تجزیوں کا تین تربیت یافتہ معالجین کے نتائج کے ساتھ موازنہ کیا گیا جس میں ماہرین نے دونوں نتائج میں یکسانیت دیافت کی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی مریضوں کے چہرے کے تاثرات کا درست اندازہ لگانے میں ایک ماہر معالج کی طرح ماہر ثابت ہوئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ڈی جی خان: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی
- کسی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے: چیئرمین پی ٹی آئی
- بہاولپور: ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 جی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں 6 جی کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015