قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی بابر اور رضوان کو ڈراپ کرنے کے بارے میں نہیں سوچا لیکن ہمارے پاس ٹی20 ٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز نہیں ہے تو کسی بھی کھلاڑی کی کوئی مستقل پوزیشن نہیں ہے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ بدقسمتی سے ابرار احمد انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے، اسی لیے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ٹیم میں تھا تو ٹیسٹ کی پرفارمنس پر ٹی 20 اور ون ڈے سے لڑکوں کو ٹیم سے نکالا جاتا تھا، میرے ہوتے ہوئے ایک فارمیٹ کی پرفامنس پر باقی فارمیٹس سے لڑکوں کو نہیں نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہمارے پاس میچز محدود ہیں، ہمارے کُل 13 ٹی20 میچز ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اپنا بہترین اسکواڈ بھیجیں جو ورلڈ کپ کھیلے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان 13 میچوں میں بہت زیادہ ردوبدل کرنی ہے، آنے والے میچز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، دیکھنا ہے کہ کون کہاں کھڑا ہے، کون پاکستان ٹیم کے لیے کس جگہ یا کس صورتحال میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس ٹی20 ٹیم مڈل آرڈر بلے باز نہیں ہے تو کسی بھی کھلاڑی کی کوئی مستقل جگہ نہیں ہے، ہم کھلاڑیوں کو ان کا کردار بتانے کی کوشش کررہے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کے لیے جو خدمات انجام دیں ان سے انکار نہیں لیکن ہمیں جاننا ہو گا کہ ٹیم کی حکمت عملی بنانے کے لیے کون سے کھلاڑی کس جگہ کھلانے پڑیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے کبھی بھی بابر اور رضوان کو ڈراپ کرنے کے بارے میں نہیں سوچا، ہم جانتے ہیں کہ انہوں نے گزشتہ چار سال میں کیا کیا ہے لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ ان کے اردگرد ہمیں کن لڑکوں کو کھلانا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015