ہیکرز نے پاسورڈ کے بغیر کسی بھی گوگل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ سیکیورٹی فرم کلاؤڈ ایس ای کے(CloudSEK) کی رپورٹ سے یہ پتہ چلا ہے کہ مالویئر کی ایک خطرناک قسم بغیر اجازت کے لوگوں کے نجی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی کوکیز کا استعمال کرتی ہے اور ہیکنگ گروپس کی جانب سے اس اس طریقے کار کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اس طریقے کار کا انکشاف پہلی بار اکتوبر 2023ء میں ہوا جب ایک ہیکر نے اس خطرناک طریقے کار بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا۔ اس ہیکر نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ کوکیز جن کا استعمال مختلف ویب سائٹس اور براؤزر اپنے صارفین کو ٹریک کرنے اور اپنی ویب سائٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، اُنہیں کوکیز کے استعمال سے کسی بھی گوگل اکاؤنٹ تک بغیر پاسورڈ کے رسائی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کروم ویب براؤزر جو پچھلے سال 60 فیصد سے زیادہ مارکیٹ شیئر کے ساتھ دنیا کا سب سے مقبول ہے اب مذکورہ مالویئر کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے تھرڈ پارٹی کوکیز کو کریک ڈاؤن کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ گوگل کروم نے اپنے صارفین کو بھی اس طرح کے مالویئر سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تجویز دی ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015