ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس نے اسٹار لنک فون سروس کے لیے پہلا سیٹلائٹ لانچ کر دیا۔ یہ سیٹلائٹ صارفین کو زمین پر موجود موبائل ٹاور سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں اسپیس انٹرنیٹ نیٹورک سے جوڑ سکے گا۔ اسٹار لنک کی یہ ڈائریکٹ ٹو سیل سروس صارفین کو خلاء سے فون تک براہ راست سگنل بھیج کر وائس، ٹیکسٹ اور ڈیٹا کنیکٹیویٹی اس وقت فراہم کرے گی جب وہ ’ڈیڈ زون‘ یعنی ایسے مقام پر ہوں گے جہاں موبائل ٹاور کے ذریعے رابطہ ممکن نہیں ہوگا۔ امریکا میں فون کیریئرز کے ساتھ اشتراک ہونے کی وجہ سے عام 4 جی ایل ٹی ای اسمارٹ فون بغیر کسی اضافی ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر کے نئے اسٹار لنک نیٹورک سے جڑ سکیں گے۔ اسٹار لنک کی ویب سائٹ کے مطابق ڈائریکٹ ٹو سیل صلاحیت کے ساتھ اسٹار لنک سیٹلائٹ دنیا میں کسی بھی مقام سے پیغام بھیجنا، کال کرنا اوربراؤزنگ کرنا ممکن بنائے گا۔ ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا کہ ڈائریکٹ ٹو سیل موجودہ ایل ٹی ای فون میں ہر اس جگہ کام کر سکتا ہے جہاں سے آسمان دیکھا جا سکتا ہو۔ بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے کسی بھی ہارڈ ویئر، فرم ویئر یا کسی خصوصی ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 2024 میں یہ سروس صرف ٹیکسٹ کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ کال اور ڈیٹا کی سہولیات 2025 میں متعارف کرائی جائیں گی۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015