پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو آرام دیا جاسکتا ہے۔ سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم کو آرام دینے سے پہلے سوچنا ہوگا کہ بابر خود کیا چاہتے ہیں، اگر انہیں لگتا ہے ہم ان کو کسی جگہ مدد دے سکتے ہیں تو ہم موجود ہیں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم محنتی ہیں، وہ بھرپور ٹریننگ کرتے ہیں، بابر اعظم کو ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہے جو ان کا اعتماد بحال کردے گی، ریڈ بال کرکٹ کھیل میں نکھار لاتی ہے، ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والا سارے فارمیٹ کھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے مجھ سے بات کی اور آرام مانگا، شاہین آفریدی کو ورک لوڈ کی وجہ سے آرام دیا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ وہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی بھی انجری کا شکار ہو جائیں، یہ نہیں چاہتے کہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی کا کیریئر خراب ہوجائے، یہ تاثر غلط ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی وجہ سے شاہین کو آرام دیا گیا۔ محمد حفیظ نے کہا کہ نسیم شاہ انجری کا شکار ہیں، ایسا نہیں کہ وہ نہیں تو ٹیم نہیں چلے گی، ان کی جگہ عامر جمال آگئے، دورۂ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی، کچھ ایسے لمحات تھے جس سے ٹیم فوری فائدہ نہ اٹھا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ میلبرن ٹیسٹ میں کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے شکست ہوئی، دورے پر غلطیاں بھی کیں جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ایک تجویز دوں گا، تمام بورڈز کے لیے اسٹینڈرڈ ٹیسٹ فیس لے کر آئے تاکہ تمام ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو فیس برابر ملے چاہے وہ کھلاڑی آسٹریلیا کا ہو یا کسی دوسرے ملک کا ایک اسٹینڈرڈ ٹیسٹ فیس ہونی چاہیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015