آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر کو کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان شان مسعود نے تحفہ پیش کیا۔ شان مسعود نے پاکستانی پلیئرز کی دستخط شدہ ٹی شرٹ تحفے میں ڈیوڈ وارنر کو پیش کی۔ کپتان شان مسعود نے ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے کیریئر کے الوداعی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں 34 جبکہ دوسری اننگ میں 57 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہم نے سیریز میں غلطیاں کیں، اگر 200 رنز کا ہدف ہوتا تو صورت حال مختلف ہوسکتی تھی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو سڈنی ٹیسٹ میں 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کر دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں 79 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ پرتھ ٹیسٹ پاکستان 360 رنز کے بھاری مارجن سے ہارا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015