کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں بلوچستان کے لوگوں کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہتا ہوں۔ کوئٹہ میں نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی اور احمد شہزاد نے ایک ساتھ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ کے لوگوں سے جو پیار ملا وہ کہیں نہیں ملا، یہ پیار زندگی بھر ساتھ رہے گا، کرکٹ اکیڈمی لانا چاہتا ہوں جس کے لیے حکومتِ بلوچستان کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ احمد شہزاد نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے، مواقع کی کمی رہی ہے، ان شاء اللّٰہ آنے والے دنوں میں اپنی اکیڈمی لانا چاہتا ہوں، مجھے اپنی اکیڈمی کے لیے زمین اور انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ یہاں سے زیادہ سے زیادہ پلیئرز پی ایس ایل میں کھیلیں، ہمیں یہاں سے کرکٹ کے سپر اسٹارز نکالنے ہیں، کوئٹہ میں کرکٹ کے لیے جو ہو سکا وہ کروں گا۔ اس موقع پر نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ احمد شہزاد کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015