دورہ آسٹریلیا کے دوران انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے اسٹار اسپنر ابرار احمد کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسپنر نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے انجری کی نوعیت سنگین ہوگئی اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ابرار نے انجری سے نجات کے لیے ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ دورہ آسٹریلیا میں کوئی میچ نہیں کھیل سکے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ابرار احمد ’سیاٹیکا‘ Sciatica نامی درد میں مبتلا ہیں، یہ ایک ایسی طبی حالت جس میں ٹانگ میں درد اور جسم میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابرار نے سب سے پہلے بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران اپنے دائیں کولہے میں درد کی شکایت کی تھی، جس کے بعد ان کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ان میں سیاٹیکا کی تشخیص ہوئی۔ طبی عملے نے اسپنر کے لیے انجری سے صحت یاب ہونے کے لیے ایک پلان تیار کیا جس میں انہیں مختلف ایکسرسائز اور ڈرل پر پابندی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 سالہ اسپنر نے ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے ایک بار پھر اسپنر کو میڈیکل پینل کے احکامات پر عمل کرنے کی تاکید کی لیکن وہ ڈاکٹرز کی ہدایات کو مسلسل نظرانداز کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق ابرار آسٹریلیا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران اسی وجہ سے زخمی ہو گئے اور پھر سیریز سے مکمل طور پر باہر ہو گئے۔ ابرار نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ پریکٹس میچ کے دوران کل 27 اوورز کرائے جہاں انہوں نے ایک وکٹ بھی حاصل کی، تیسرے دن کے اختتام پر انہوں نے اپنی دائیں ٹانگ میں کچھ تکلیف محسوس کرنے کی شکایت کی جس کے لیے ایم آر آئی کیا گیا تھا۔ کچھ دنوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی تھی کہ 25 سالہ کھلاڑی پہلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے لیکن سڈنی ٹیسٹ کے آغاز سے قبل ابرار کو آخری میچ سے بھی باہر کر دیا گیا تھا۔ ابرار اس وقت لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیب کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل سکیں گے جو آکلینڈ میں 12 جنوری سے شروع ہوگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015