گرانٹ بریڈبرن نے بھی پاکستان کرکٹ سے راہیں جدا کرلیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے اب وہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں کوچنگ کریں گے۔ پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ نے بریڈ برن کو مئی 2023 میں دو سال کے لیے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا تاہم ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین ناکامی کے بعد پی سی بی کی موجودہ منیجمنٹ نے بریڈ برن کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیج دیا گیا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک شاندار باب کو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار پانچ میچز میں شکست پائی تھی۔ اس بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم اور منیجمنٹ کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ٹیم کی قیادت سمیت پوری منیجمنٹ کو تبدیل کر دیا تھا۔