پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے قومی ٹیم میں مستقبل کے حوالے سے بتا دیا ہے۔ ایک مقامی نجی ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیمپئنز ٹرافی کے فاتح سرفراز احمد کے پاکستان ٹیم میں مستقبل کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ سرفراز احمد جب تک رنز کر رہے ہیں اور پرفارمنس دے رہے ہیں وہ کھیلیں گے۔ اسی پروگرام میں فاسٹ بولرز کی انجری اور بیک اپ سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ جب نئے بال کا بولر ان فٹ ہوتا ہے تو اس کا متبادل نئی گیند کرانے والا بولر ہی چاہیے ہوتا ہے۔ نئی بال سے اوور کرانے والے بولرز مشکل سے ملتے ہیں، اسی لیے جب میں نے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تو کہا تھا کہ ہمیں ہر ٹیم کے لیے نئی بال سے گیند کرنے والے تین اور پرانی گیند کرانے والے دو بالرز تیار کرنے ہیں۔ بولرز کی فارم اور فٹنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب دنیا میں لیگ کرکٹ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ کرکٹرز کی باڈی اور فٹنس لیول وہ نہیں ہوتا جو انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے درکار ہوتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کسی نے کہا تھا کہ سابقہ منیجمنٹ کی ہدایت تھی کہ فٹنس پر کبھی نہ پوچھنا۔ اب یہ بات کہاں تک درست ہے اس کا مجھے علم نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے کہا کہ جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے تو بے شک ان کی رفتار تیز تھی لیکن اس وقت کسی نے مجھ پر یقین نہیں کیا کہ میں نئی بال کرا سکتا ہوں۔ اس کے لیے اعتماد دینا ضروری ہوتا ہے لیکن ہمارے ساتھ تو یہ ہوتا تھا کہ بدقسمتی سے اگر دو میچوں میں پرفارم نہ کر سکے تو ٹیم سے باہر کر دیا جاتا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015