بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن بنگلا دیش میں ہونے والے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کا حزب اختلاف جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔ 36 سالہ آل راؤنڈر نے مغربی قصبے میں واقع ماگورا حلقے میں اپنے حریف کو 1 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔ میڈیا رپورٹس کی مطابق ضلع کے چیف ایڈمنسٹریٹر ابو ناصر بیگ نے کھلاڑی کی جیت کی تصدیق کی۔ خیال رہے کہ انتخابات سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں انتخابات میں کسی سنگین رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے لیکن پھر بھی فکر مند ہیں کہ وہ کرکٹ اور سیاست میں توازن برقرار رکھ سکیں۔ انہوں نے تاحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ہے۔ وہ بیک وقت تینوں کرکٹ فارمیٹس میں آئی سی سی نمبر ون آل راؤنڈر رینکنگ رکھنے والے واحد کرکٹر ہیں۔ واضح رہے کہ شکیب الحسن نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد نے بھی اپنے آبائی حلقے سے 8 ویں مرتبہ کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ بی این پی سمیت بنگلادیش کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی انتقامی کارروائیوں، گرفتاریوں اور سزاؤں کو بنیاد بنا کر انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015