پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں نائب کپتان کے فرائض سر انجام دیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی، آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شاداب خان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان تھے تاہم بابر اعظم کی جانب سے کپتانی سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔ پاک-نیوزی لینڈ مکمل شیڈول:پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ – 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ – 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اسکواڈ:کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز پاکستان اسکواڈ:شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015