ہر سال کے شروع میں لوگ اپنے کچھ اہداف کا تعین کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اس سال انہیں حاصل کرلیں۔ نوکری پیشہ افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی بہتر نوکری کی تلاش میں کامیاب ہوں، یا ترقی ملے جب کہ کاروباری پیشہ افراد اپنے کاروبار کو پروان چڑھتا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ویسے تو مستقبل کا حال کوئی نہیں جانتا لیکن اجرامِ فلکیات کے ماہرین ستاروں کی روشنی میں کچھ پیشگوئیاں ضرور کرتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کا آنے والا سال کیسا ثابت ہوگا، گو کہ یہ پیشگوئیاں غلط بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ماہرین کے مطابق وہ کون سے ستارے ہیں جو سال 2024 میں خوش قسمت ثابت ہوں گے۔ برج جدیبرج جدی نئے سال کا وہ پہلا ستارہ ہے جو اس سال دوسروں کے مقابلے میں خوش قسمت رہے گا، وہ چیزیں جو آپ کی 2023 میں نامکمل رہیں، قوی امکان ہے کہ 2024 میں پوری ہوجائیں۔یہ آپ کے لیے بڑی کامیابی کا سال ہو گا، خاص طور پر مئی کے آخر میں، آپ کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپریل آپ کے لیے خاص طور پر اچھا مہینہ ہوگا۔قدرت کی طرف سے ملنے والے مواقع اور اشاروں پر دھیان دیں، خطرات مول لیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ہمت کریں، کیونکہ ستارے آپ کے حق میں ہیں۔صبر اور عزم آپ کو آپ کے مقاصد میں کامیابی دلانے کے لیے بہت ضروری ہوں گے۔ برج ثوربرج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس سال خوش قسمت رہیں گے، مئی کے آخر تک آپ کو کئی مواقع ملیں گے جن کے تحت آپ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں، نئے پراجیکٹس کو دریافت کرنے، رسک لینے اور نئے تجربات کو کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ان سب میں اپنی صحت کو نہ بھلا بیٹھیے گا، کوشش کریں بہترین غذا لیں، جسمانی سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ ذہن کے ساتھ جسم بھی تندرست رہے۔ برج جوزا جیمینائی، مئی کے آخر سے آپ کو اپنے لیے قسمت کے دروازے کھلتے ہوئے محسوس ہوں گے۔مشتری (Jupiter) آپ کے ستارے میں منتقل ہو جائے گا جو آپ کو اپنی طاقتور توانائی فراہم کرے گا۔ مئی سے لے کر سال کے اختتام تک، ایسا لگتا ہے جیسے پوری کائنات آپ کے حق میں ہے، آپ کو ناقابل یقین مواقع حاصل ہوں گے۔2024 کو ایک ناقابل فراموش سال بنانے کے لیے ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں، اپنے آپ پر بھروسہ کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بال ٹیمپرنگ کیس، فخر زمان پر اہم میچز میں پابندی عائد کر دی گئی
- گھٹنوں کے درد سے نجات حاصل کرنے کیلئے یہ طریقہ اپنائیں
- عوام پر مہنگائی کا کا بم، بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ایک روزہ اہم دورے پر چین روانہ
- نئی ٹیموں کی آمد سے پی ایس ایل میں مقابلہ بڑھ گیا، مارک چیمپین پر جوش
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






