آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ڈیبیو کیا۔ عباس آفریدی پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور موجودہ بولنگ کوچ عمر گل کے بھتجیے ہیں اور چاچا نے بھتیجے کو گرین کیپ پیش کی۔ اس موقع پر عمر گل کا کہنا تھا کہ یہ ان کے اور ان کی فیملی کیلئے فخر کا لمحہ ہے، انہوں نے عباس آفریدی کو تلقین کی کہ وہ اسٹار اور پاکستان کے نام کو ہمیشہ اوپر رکھیں، ہر کرکٹرز کی خواہش ہوتی ہے وہ اسٹار کیلئے کھیلے، گرین کیپ پر موجود اسٹار کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی ہے، کوشش کرنا جس طرح ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اس ہی کارکردگی کو برقرار رکھنا۔ گرین کیپ لینے کے بعدعباس آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کیلئے پاکستان کی جانب سے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے کھیلے، میرا بھی یہی خواب تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلوں اور وہ دن آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی یہ چاہتے تھے کہ اپنے چاچو سے گرین کیپ لیں اور ان کے چاچو عمر گل نے جیسی بولنگ پاکستان کیلئے کی وہ بھی اس طرح بولنگ کریں۔ دوسری جانب اسپنر اسامہ میر کو اسپن کوچ سعید اجمل نے کیپ پیش کی، اس موقع پر اسامہ میر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کیلئے کھیلنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے، پاکستان ٹیم کیلئے کھیلنا ان کیلئے ایک خواب تھا، سعید اجمل سے گرین کیپ لی ہے، کوشش ہوگی سعید اجمل کی طرح پاکستان ٹیم کیلئے کارکردگی پیش کروں۔ اسامہ میر گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں، وہ آسٹریلیا کی بگ بیش سمیت دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگ بھی کھیلتے ہیں۔ اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں، ملتان سلطانز کے ایک بولر عباس آفریدی 23 وکٹیں لے کر پی ایس ایل سیزن ایٹ کے ٹاپ بولر بنے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015