بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صفر پر رن آؤٹ ہونا بالکل پسند نہ آیا جس کے بعد ان کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 11 جنوری کو موہالی میں افغانستان اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں افغان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 159 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے آئے بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر رن آؤٹ ہو کر واپس جانا پڑا، انہیں ابراہیم زادران نے پویلین لوٹایا۔ روہت شرما نے دوسری گیند پر شاٹ کھیل کر رن لینے کی کوشش کی تو دوسرے اینڈ پر موجود شُبمن گِل نے بالکل بھی دلچسپی نہ دکھائی اور وہیں کھڑے رہے جب کہ اس دوران روہت شرما دوڑتے ہوئے خود ہی دوسرے اینڈ پر پہنچ گئے اور یوں افغان ٹیم کو بہت ہی آسان طریقے سے انہیں رن آؤٹ کرنے کا موقع مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آؤٹ ہونے پر سخت غصے میں اور ناراض دکھائی دیے اور انہوں نے واپس جاتے ہوئے شُبمن گِل کو سخت لہجے میں اشارہ بھی کیا اور ان پر چیخ پڑے۔ Rohit gone for duck ?#RohitSharma #Gill #IndvsAfg #INDvAFG pic.twitter.com/xpSGnreCm5 — Shubham Chand (@shubhamchand768) January 11, 2024 واضح رہے کہ روہت شرما 14 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی پر سب کی نظریں مرکوز تھیں۔خیال رہے اس میچ میں بھارت نے افغان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015